Monday, May 13, 2024

کوئٹہ میں امام بارگاہ پر ناکام خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کوئٹہ میں امام بارگاہ پر ناکام خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
June 1, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں امام بارگاہ پر ناکام خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں اقدام قتل ،ایکسپلوزو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر وا قع امام بارگاہ ناصر العزا پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ فو ٹیج میں حملہ آور کوخاتون کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ فوٹیج میں حملہ آور امام بارگا ہ کے دروازے کے قریب جاتے نظر آ رہا ہے مگر پو لیس کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی مگر صرف ڈیٹو نیٹر ہی پھٹ سکا جس سے قریب کھڑا ایک پو لیس اہلکار زخمی ہوا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئٹہ شہر بڑے سانحہ سے بچ گیا۔ کوئٹہ ، پشتون آباد ، رحمانیہ مسجد ، دھماکے ، مقدمہ ، نامعلوم افراد ، درج کوئٹہ میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی تھی۔ پولیس نے خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق نماز مغربین کی ادائیگی کے دوران خاتون کے کپڑوں میں ملبوس ایک خود کش حملہ آور نے میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصرالعزاں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے حملہ آور نے پولیس پر دستی بم پھینکا جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا تاہم اس نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔