Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ، تین اہلکار زخمی

کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ، تین اہلکار زخمی
November 13, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ہوا۔ حملے میں تین اہلکار اور تین راہ گیر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دستی بم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ دشمن بلوچستان کی ترقی سے خائف ہو کر اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔ صوبے کے امن و امان کو  خراب کرنے والوں  سے سختی سے نمٹیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔