Friday, April 19, 2024

کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ

کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ
July 20, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ میں آٹا 55 روپے میں فروخت ہونے لگا۔  20 کلو والے تھیلے کے نرخ میں 60 سے 100 روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔

کوئٹہ میں بھی آٹا آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا،آتے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ،  فی کلو آٹا تین روپے  مہنگا ہونے کے بعد 55 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا  جبکہ 20 کلو والے تھیلے کی قیمت  60 سے 100 روپے تک بڑھا دی گئی ۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں  20 کلو والا تھیلا  1040 سے بڑھ کر 1100 جبکہ چکی کے 20 کلو تھیلے والے آٹے کا ریٹ 100 روپے اضافے کے بعد 1200 روپے تک پہنچ گیاہے ۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق محکمہ خوراک کی غفلت کے باعث گندم ضائع ہوئی  جو بحران کی وجہ بنی ۔