Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ میں آل بلوچستان گرلز جوڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

کوئٹہ میں آل بلوچستان گرلز جوڈو چیمپئن شپ کا انعقاد
November 30, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں آل بلوچستان گرلز جوڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ چیمپئن شپ میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ کھیل کے میدان میں بھی  خواتین کسی سے کم نہیں ۔ کھیل پھرچا ہے کتنا ہی مشکل کیو ں نہ ہو۔ گورنمنٹ گرلز کا لج کوئٹہ کینٹ میں آل بلو چستان گرلز جو ڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت پانے کے لئے خوب داؤپیچ لگاتی رہیں۔ بلوچستان جو ڈو ایسوسی ایشن کی صدر مہوش کا کہنا تھا کہ بلو چستان کی خواتین میں قا بلیت کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بہتر مواقع فرا ہم کئے جائیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان 35 کے جی اور 70 کے جی کے مقابلے کروائے گئے ۔ جو دو روز تک جاری رہے گا ۔