Monday, September 16, 2024

کوئٹہ میں 90 لاکھ قرآن مجید سینے میں سمونے والا پہاڑ جبل نور

کوئٹہ میں 90 لاکھ قرآن مجید سینے میں سمونے والا پہاڑ جبل نور
March 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز) قرآن کریم کا احترام اور تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ کوئٹہ میں پہاڑ کے سینے کو چاک کر کے قرآن کریم کے شہد نسخوں کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بائی پاس پر جبل نور پہاڑی واقع ہے جہاں اہل ایمان سرنگیں بنا کر قرآن کریم کے شہید نسخوں کو محفوظ کرنے کا مقدس کام کرتے ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر 70 سرنگیں ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق 90لاکھ سے زائد قرآنی نسخے محفوظ ہیں جنہیں ملک بھر سے لایا گیا ہے۔ اس جگہ پر ہاتھ سے لکھے گئے قدیم قرآنی نسخے بھی موجود ہیں جو یہاں آنے والوں کی آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتے ہیں۔ جبل نور القران میں اب قرآنی نسخوں کو محفوظ کرنے کی جگہ کم پڑنے لگی ہے جس کے لیے یہاں نئی سرنگیں کھودنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نئی سرنگوں کی تعمیر اپنی مدد آپ کے تحت کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کام کو حکومتی توجہ حاصل ہو جائے تو قرآن کریم کو محفوظ بنانے کے اس کام میں انکی معاونت ہو سکتی ہے اور اس کام کو زیادہ احسن طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ jabl-e-noor1 jabl-e-noor2 jabl-e-noor3 jabl-e-noor4 jabl-e-noor5 jabl-e-noor6