Wednesday, May 8, 2024

کوئٹہ میں 50 کروڑ کا غیر ملکی سامان برآمد،کسٹم نے قبضہ میں لے لیا

کوئٹہ میں 50 کروڑ کا غیر ملکی سامان برآمد،کسٹم نے قبضہ میں لے لیا
January 29, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں کسٹمز کی بڑی کارروائی  ، سرکی روڈ پر کارروائی کے دوران گودام سے 50کر وڑ روپے سے زائد لاگت کا غیر ملکی سا مان برآمد کرلیا ، کارروا ئی کے دوران کوئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی۔ سٹی ٹی ڈی نے سرکی روڈ پر گوادموں میں اسلحہ اور گو لہ باروں کی مو جودگی پر کارروا ئی کی تا ہم کارروائی کے دوران گوداموں سے اسلحہ و گو لہ بارود تو برآمد نہ ہوبلکہ ایک گوادم سے بھاری مقدار میں سینکڑوں بو ری غیر ملکی سیا ہ چا ئے پتی ، سبز چا ئے کی پتی ، چھا لیاں، غیر ملکی سگریٹ ،اور ٹماٹر کیچپ سمیت دیگر سا مان برآ مد ہوا۔ اسسٹنٹ کسٹم کلیکٹر سلیم طا ہراپنی ٹیم کے ہمراہ سرکی روڈ پہنچی اور گوادم میں مو جود غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ، اسسٹنٹ کسٹم کلیکٹرنے 92نیوز سے خصوصی بات چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ مارکیٹ میں برآ مد کئے گئے سا مان کی لا گت 50کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کارروا ئی کے دوران کو ئی گر فتاری عمل میں نہیں آئی ۔  کارروائی میں ایف سی ، پو لیس، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا ، کارروا ئی کو روکنے کے لئے تا جروں نے سرکی روڈ کو پتھر رکھ کر بند کر دیا جس سے ٹر یفک کی روانی شدید متا ثر ہوئی ۔ مظا ہر ین کو منتشر کرنے کے لئے ایف سی کی نفری طلب کی  گئی جس نے مظا ہرین کو منتشر کر دیا ۔