Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئٹہ میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ
March 20, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کورونا وائرس کے حوالے سے بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ کوئٹہ میں 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے تمام بڑے شاپنگ مال اور مارکیٹیں 3 ہفتوں کیلئے بند رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شہر کے تمام ریسٹورنٹس 3 ہفتوں تک صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرسکیں گے۔