Friday, May 10, 2024

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر دھماکہ، 2 افراد شہید ، 14 زخمی

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر دھماکہ، 2 افراد شہید ، 14 زخمی
January 7, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد شہید، 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر امن دشمنوں نے اس وقت دھماکہ کیا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں معمول کے گشت پر تھی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں 3 گاڑیاں 4 موٹر سائیکلیں  تباہ ہوئیں جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس نے جائے وقوعہ کو مکمل سیل کر دیا۔