Friday, May 10, 2024

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
January 7, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکہ ہوا،2 افراد جاں بحق جبکہ ایف سی اہلکاروں سمیت 14 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق میکانگی روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اید ھی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے، اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں سکیورٹی  فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا۔