Friday, April 26, 2024

کوئٹہ ، مہر گڑھ کے ورثے اور تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام

کوئٹہ ، مہر گڑھ کے ورثے اور تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام
December 9, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں نجی تنظیم کی جانب سےمہرگڑھ کے ورثے اور تہذیب کواجاگر کرنے کیلئے واک  کا اہتمام کیا گیا جس  کا افتتاح وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلرنے کیا۔ واک میں  مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا و طالبات،وکلا،سول سوسائٹی اوردیگر افراد  نے شرکت کی ۔ مہرگڑھ کے ورثے اور تہذیب کواجاگر کرنے کا ذمہ کوئٹہ کے نوجوانوں نے لیا  اور نجی تنظیم کی جانب سے  ہنہ جھیل سے نکالی گئی واک میں بھر پور شرکت کی۔ واک کی قیادت کرنے والی وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر رخسانہ جبین کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثے کی حفاظت  کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ اس موقع پر  واک کے شرکا کافی پرجوش نظر آئے ، نوجوان راستوں میں بینڈ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے واک کے بعض شرکا نےہاتھوں میں بینرزاورقدیم نوادرات بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکا کے لئے راستوں میں پھلوں اور جوس کے اسٹالز بھی لگا ئے گئے۔