Friday, May 10, 2024

کوئٹہ ، موسم بہار کو منانے کے لئے اسپرنگ فیسٹیول منایا گیا

کوئٹہ ، موسم بہار کو منانے کے لئے اسپرنگ  فیسٹیول منایا گیا
April 13, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں موسم بہار کو بھر پورانداز میں منانے کے لئے اسپرنگ  فیسٹیول منایا گیا ۔ خواتین ، بچے سب ہی رنگوں کی بہار میں کھو گئے ۔ اسپرنگ فیسٹیول میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے  ہوٹل انتظامیہ کے تعاون سے ہنر مند خواتین کو ایک ہی چھت تلے اکھتا کر لیا ۔ فیسٹیول میں ہنر مند خواتین کے اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں کشیدہ کاری کی ہوئے کپڑے ، ہینڈز بیگ ، جیولری سمیت دیگر اشیاء رکھی گئی تھیں ۔ فیسٹیول میں شریک خواتین نے کہا کہ تفریح کے لئے اس قسم کے مواقع شازو نادر ہی میسر اتے ہیں ۔ فیسٹیول میں میوزک ، بچوں کی تفریح کے لئے جمپنگ نیٹ  ہو ٹل کی طرف سے  مزے مزے کے کھانوں سے مہمانوں کی توضح کی گئی جبکہ نھنے ماڈلز نے اسٹیج پر فینسی ڈریس واک بھی پیش کی اور تو اور روایتی رقص نے انے والے مہمانوں کو خوب محذوز کیا ۔