Friday, April 26, 2024

کوئٹہ: ملک بھرکی یونیورسٹیزکے مابین مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

کوئٹہ: ملک بھرکی یونیورسٹیزکے مابین مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا
January 11, 2017
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے مابین مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں کھلاڑیوں نے ملک بھر سے350 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں سجائی گئی تقریب رنگا رنگ مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کی جس میں چاروں صوبوں کی12یونیورسٹیز350سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول میں تائی کوانڈو،ووشو اور جوڈو کراٹے شامل ہیں ملک بھر سے شریک خواتین کھلاڑیوں نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔ مہمان خصوصی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگرحصوں سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول میں کھیلوں کا انعقاد یقیناً بلوچستان حکومت کی بہترین کاوشوں کے باعث ہی ممکن ہو پایا ہے ، اس طرح کے ایونٹس سے خواتین نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کھیل پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں ۔