Monday, September 16, 2024

کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ، اکتیس افراد شہید

کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ، اکتیس افراد شہید
July 25, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا ۔ دھماکے میں اکتیس افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ۔ دھماکے میں ڈی آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ بال بال بچ گئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال کا فاصلہ 12 کلو میٹر سے زائد ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔