Friday, May 3, 2024

کوئٹہ : مبینہ پولیس مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ : مبینہ پولیس مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک
June 3, 2016
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں  دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کےمقامی امیرسمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ دو دہشت گرد بھاگ نکلے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے  دوہینڈ گرنیڈ،  دو ٹی ٹی پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔