Thursday, May 2, 2024

کوئٹہ : مارشل آرٹس اکیڈمی میں کراٹے کا شاندار مظاہرہ

کوئٹہ : مارشل آرٹس اکیڈمی میں کراٹے کا شاندار مظاہرہ
September 19, 2016
کوئٹہ (92نیوز) مارشل آرٹس بلوچستان اسپورٹس اکیڈمی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عسکری پارک میں کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس بلوچستان اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے عسکر ی پارک میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کے حوالے سے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کیوکیشن کراٹے‘ شوتوکان کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کا مظاہر ہ کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں کی طاقت کے منفرد مظاہروں نے حاضرین کو حیران کر دیا جن میں پتھر کو سینے پر توڑنا‘ برف کی سلوں اور اینٹوں کو ہاتھوں سے توڑنے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاءکا کہناتھا کہ کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ کھیلوں کے حوالے سے بلوچستان کی سرزمین بڑی زرخیز ہے تاہم ملکی سطح پر اگر ایسے باصلاحیت لوگوں کو سامنے لایا جائے تو یہ ضرور بلوچستان اور پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر سکتے ہیں۔