Monday, September 16, 2024

کوئٹہ ، قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ،3 زخمی

کوئٹہ ، قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ،3 زخمی
April 2, 2018

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دو گرپوں میں تصادم ہوا ۔  فائرنگ کے نتیجے میں 3 افرا د جاں بحق جبکہ 3  زخمی ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پرانی دشمنی کی بنا پر دوگرپوں میں تصادم ہوا ۔

 دوجانب سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں ٹکری غلام رسول،عبدالحمید اور بشیر احمد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

 زخمیوں اورنعشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امد اد دی جا رہی ہے ۔

 صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گہرے میں لے لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہے ۔