Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ : فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں 2 مریض داخل

کوئٹہ : فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں 2 مریض داخل
September 23, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں دو نئے مریضوں کو داخل کر دیاگیا  رواں سال کے کانگو کے شبے میں مریضوں کی تعداد 128ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں دو نئے مریضوں کو داخل کردیا گیا ۔ 28سالہ عبدالحق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی جبکہ37سالہ جاوید کا تعلق نواں کلی کے علاقے مدرسہ روڈ سے ہے۔ دونوں مریضوں کو شدید بخار اور ناک سے خون آ نے کی شکا یت پر ہسپتا ل منتقل کیا گیا،مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوادیئے گئے ہیں ۔ چیف میڈیکل آفیسر عباس نوتکانی کے مطابق رواں سا ل کا نگو کے شبے میں داخل مر یضوں کی تعداد 128ہو گئی جن میں 32 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو ئی ، جبکہ جاں بحق ہونے والے 20 مریضوں میں سے 11 کانگو وائرس سے زندگی کی بازی ہارے ۔