Friday, April 26, 2024

کوئٹہ : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

کوئٹہ : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق
December 8, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے مطابق  شہر کے مختلف علاقوں مغربی بائی پاس بروری روڈ اور تھانہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں  بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر حاجی عبدالقادر بھی شامل ہیں جنکا  تعلق جے یو آئی سے بتایا جاتا ھے ۔ پولیس  کا کہنا تھا کہ قتل کی تینوں وارداتوں کے بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا  تاہم ہم نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے۔