Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ: فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، خضدار سے 20مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، خضدار سے 20مشتبہ افراد گرفتار
January 22, 2017

کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔  خضدار میں سرچ آپریشن کےدوران بیس مشکوک افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں افراد کی شناخت عنایت اللہ اور محمدشریف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد ایک گھر میں تھے کہ ایک نے دوسرے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کر دی ہے۔