Saturday, September 7, 2024

کوئٹہ : عالمو چوک دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ : عالمو چوک دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار
July 2, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے عالمو چوک بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دوران کاروائی تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تینوں ملزمان گزشتہ جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔