Friday, April 26, 2024

کوئٹہ، طالبات کے تیار کردہ آرٹ اینڈ کرافٹ فن پاروں کی نمائش

کوئٹہ، طالبات کے تیار کردہ آرٹ اینڈ کرافٹ فن پاروں کی نمائش
November 5, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ فار گرلز میں تھرڈ ایئر کی طالبات کے بنائے گئے آرٹ اینڈ کرافٹ فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ طالبات کی جانب سے بنائے گئے ملبوسات پیپر ورک، پینٹنگز اور ڈیکوریشن کی اشیاء نے نمائش میں آئے شرکاء کو حیران کر دیا۔ رنگ برنگے دھاگوں کی مدد سے دلکش ڈیزائن، اون سے بنے بچوں کے گرم کپڑے، کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بنی خوبصورت تصاویراور فالتو بے کار اشیاء سے خوبصورت ڈیکوریشن پیس یہ سب فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش کے شرکاء طالبات کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں کو دیکھ کر عش عش کر اٹھے۔ اساتذہ کہتی ہیں کہ طالبات کے کام کو اجاگر کرنے سے انہیں گھر بیٹھے چھوٹی صنعت کے قیام میں مدد ملے گی۔ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ صوبے کا واحد ٹیکنیکل ایجوکیشن کا حامل ادارہ ہے جو خواتین کو نہ صرف مختلف شعبہ جات میں تکنیکی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف اداروں کے ساتھ ملکرانہیں بہتر روز گار کمانے کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔