Friday, April 19, 2024

کوئٹہ ، طالبات کے بنائے گئے گھروں کے ماڈلز کی نمائش کا انعقاد

کوئٹہ ، طالبات کے بنائے گئے گھروں کے ماڈلز کی نمائش کا انعقاد
November 12, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں نجی اسکول کی طالبات کے ہا تھوں سے بنائے گئے گھر کے ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات نے بے کار اشیاء سے گھر کا صوفہ ، بیڈ اور دیگر اشیاء بنا رکھی تھیں۔ اپنا گھر ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ گھر چھوٹا ہو یا بڑا وہ چاہتی ہے کہ اسے خوب سے خوب تر سجائے۔ کوئٹہ میں نجی سکول کی جانب سے نمائش کا انعقاد ہوا جہاں ننھی طالبات نے بے کار اشیاء سے بنائے گئے دید ہ زیب ڈیکو ریشن پیس سجا رکھے تھے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ وہ اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ گھروں کو سجانے سنوارنے کے طریقے بھی سیکھ رہی ہیں۔ ننھی طالبات نے استعمال شدہ آئس کر یم اسٹکس سے گھر جیو لری بکس ، دھاگوں کے ٹکروں سے لان اور ماچس کی ڈبیوں سے صوفہ سیٹ اور بیڈ بنائے۔ نمائش میں کے شرکا ءکا کہنا تھا کہ ہنر مند طالبات زندگی کے کسی بھی مرحلے پرناکا م نہیں ہوتیں۔ نجی سکول کے طالب علموں نے بھی بے کار اشیاءسے گاڑیاں ، ٹر ک اور دیگر اشیاء بنا کر نما ئش کی زینت بنائیں۔