Friday, April 19, 2024

کوئٹہ : ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں غیرقانونی پلاسٹک شاپر بنانے والی فیکٹری سیل

کوئٹہ : ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں غیرقانونی پلاسٹک شاپر بنانے والی فیکٹری سیل
September 3, 2016
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں قائم غیرقانونی  پلاسٹک کے شاپر بنانےوالی فیکٹری کو سیل کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق  کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن اچکزئی مارکیٹ میں اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی کی سربراہ میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی پولیتھین بیگ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور فیکٹری میں موجود پولیتھین بیگ بنانے والی مشینری کو قبضے میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا بتول اسدی کا کہنا ہےتھا کہ غیر قانونی پولیتھین بیگ کی خریدوفروخت پرمکمل پابندی عائد ہے ۔ چھاپے کے دوران فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی پولیتھین بیگ بھی قبضے میں لے لئے گئے۔