Monday, September 16, 2024

کوئٹہ : ضلع کچہری کے قریب بم دھماکا ،3سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ : ضلع کچہری کے قریب بم دھماکا ،3سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
February 6, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ضلع کچہری کے قریب بم دھماکےمیں  تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ترجمان بلوچستان حکومت اور ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع کچہری کے قریب بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 40افراد کے  زخمی  ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔