Monday, September 16, 2024

کوئٹہ ، صوبائی وزیر داخلہ کا 2018ء کے الیکشن سے قبل نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

کوئٹہ ، صوبائی وزیر داخلہ کا 2018ء کے الیکشن سے قبل نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
March 24, 2018

 کوئٹہ (92 نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے 2018ء کے الیکشن سے قبل نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین سے مشاورت کے بعد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔

 بلوچستان میں سال 2018ءکے انتخابات کیلئے جہاں سیاسی مذہبی و قوم پرست جماعتیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور کوشاں ہیں کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں وہیں بلوچستان کے مگسی بگٹی جمالی مری اور بزنجو قبائل پر مشتمل ایک نئی جماعت بنانے کا اعلان متوقع ہے ۔  

 موجودہ حکومت میں ان ہاﺅس تبدیلی کے بعد بلوچستان کی سیاست اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔

 چیئر مین سینیٹ کے انتخاب نے ان ہاﺅس تبدیلی میں شامل باغی ارکان کی قسمت بدل دی ۔ ایسی صورتحال میں خود صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی اس نئی جماعت کے عنقریب روپذیر ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔  

 بلاشبہ نئے سیاسی اتحاد اور جماعتیں جمہور کے فروغ اورآئین کی بالادستی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم دیکھنا یہ ہو گا کہ اس نئی جماعت سے بلوچستان کو ثمرات حاصل ہوتے ہیں یا پھر یہ بھی مسلم لیگ ق جیسا تجربہ ثابت ہو گا ۔