Monday, May 6, 2024

کوئٹہ : شہری گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آ گئے

کوئٹہ : شہری گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آ گئے
December 12, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں سردی کی شدت کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بھی سر اٹھا نے لگا۔ مکانگی روڈ اور بلوچی سٹریٹ کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے مکانگی روڈ اور بلوچی سٹریٹ سے ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے خلا ف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے روڈ پر ٹائر جلا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جن کا کہنا تھا کہ علاقے میں گیس پر یشر نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے بچوں‘ بوڑھوں غر ض ہر عمر کے افراد کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ مظاہر ین نے نئے نامزد وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ گیس بلوچستان سے برآمد ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے ہی عوام اس نعمت سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر گیس پر یشر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا توگورنر ‘وزیر اعلی ہاو¿سز کی سامنے دھر نا دیا جائے گا جو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔