Monday, September 16, 2024

کوئٹہ ، شاہ زین بگٹی قومی ، گہرام بگٹی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب

کوئٹہ ، شاہ زین بگٹی قومی ، گہرام بگٹی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب
July 28, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں عام انتخابات کے دوان بگٹی قبیلے کے ایک ہی گھر نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشت جیت لی ،بڑے بھائی شاہ زین بگٹی قومی جبکہ چھوٹے بھائی گہر ام بگٹی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ بلوچستان کی سیاست میں بگٹی قبائل ایک خاص اہمیت رکھتا ہے  ،نواب اکبر خان بگٹی جو نہ صرف صوبے قوم پرست سیاست کے سرخیل مانے جاتے تھے بلکہ صوبے کے اہم ترین فیصلوں میں ان کا کردار ہمیشہ نمایاں نظر آتاتھا ۔ عام انتخابات 1993میں  نواب اکبر بگٹی آخری باررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم اس کے بعد سے لیکر 2018تک جمہوری وطن پارٹی کا نواب گھرانہ ایک نشست بھی حاصل نہ کرسکا ۔ عام انتخابات 2018 میں نواب اکبر بگٹی کے دو پوتے میدان میں تھے ،قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 پر بڑے بھائی نوابزادہ شاہ زین بگٹی 27005ووٹ لیکر جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشت پی بی 10ڈیرہ بگٹی سے چھوٹے بھائی نوابزادہ گہرام بگٹی نے 27190ووٹ لیکر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ دونوں بھائیوں کے لئے منتخب ہونے کے بعد سب سے بڑا چیلنج بگٹی قبائل کے اپنے علاقوں میں واپس آباد کاری سمیت تعلیم ،صحت اور روزگار اور امن وامان ہو گا۔