Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ سے چمن کیلئے کورونا وباء کی وجہ سے 7 ماہ سے معطل ٹرین سروس بحال

کوئٹہ سے چمن کیلئے کورونا وباء کی وجہ سے 7 ماہ سے معطل ٹرین  سروس بحال
November 10, 2020

کوئٹہ(92 نیوز) کوئٹہ سے پاک افغان سرحدی شہر چمن کیلئے کورونا وبا کی وجہ سے 7ماہ سے معطل ٹرین کا دوبارہ آغاز کردیا گیا،مسافروں نے دیگر ٹرینوں کو بھی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

کوئٹہ سے چمن پیسنجر ٹرین کا دوبارہ آغاز ہو گیا،چمن پیسنجر ٹرین تقریبا 7 ماہ سے کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر معطل کی گئی تھی،کورونا کے کیسز میںبتدریج کمی کے ساتھ ٹرین سروس دوبارہ سے شروع کر دی گئی۔

5بوگیوں پر مشتمل چمن پیسنجر ٹرین 400 سے زائد مسافر وں کو لیکر چمن روانہ ہوگئی، مسافروں کا مطالبہ ہے کہ چمن پیسنجرکی طرح بولان مل اور اکبر بگٹی ایکسپریس کا بھی دوبارہ آغاز کیا جائے تا کہ مسافروں کی پریشانی کم ہو سکے ۔