Thursday, May 2, 2024

کوئٹہ سے لاہور آنیوالی ٹرین کی بوگی شاہکوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

کوئٹہ سے لاہور آنیوالی ٹرین کی  بوگی شاہکوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی
July 25, 2015
شاہ کوٹ (92نیوز) کوئٹہ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کی ایک بوگی شاہ کوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ سے لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس ٹرین جب سانگلہ ہل سے روانہ ہو ئی تو ریلوے سٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کا کراس سنگل ٹوٹ گیا۔ انجن اور دو بو گیا ں آگے اور باقی بو گیاں پیچھے رہ گئیں اور ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے نیچے اتر گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسافروں نے بتا یا کہ حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اگر ٹرین تیزرفتار ہو تی تو بڑے حادثہ کا شکار ہوجاتی۔