Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد
September 8, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) مستونگ کے علاقے کابو سے 2 افراد کی لاشیں برآمد، لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

لاشیں سکیورٹی فورسز کو مستونگ کے علاقے کابو میں سرچ آپریشن کے دوران ملیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق برآمد ہونے والی لاشیں کئی ہفتے پرانی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہے۔

لاشوں کی حتمی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہوگی۔ جس کے لئے لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے ملنے والی لاشوں کیسے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔