Monday, May 13, 2024

کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے ڈاکٹر ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے

کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے ڈاکٹر ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے
January 30, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے ۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے ڈاکٹرز برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اغوا کاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ 2 راتوں سے سو نہیں سکے کمزوری محسوس کررہے ہیں زیادہ بات نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی، چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ظاہر مندوخیل کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی کے لئے 5 کروڑ تاوان لیااورانہیں کل کراچی کے ایک مقام پر چھوڑ گئے، حکومت ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی کو ممکن نہ بناسکی۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کلینک سے گھر جاتے ہوئے ماڈل ٹاون سے اغوا کیا گیا تھا