Sunday, May 12, 2024

کوئٹہ، سیٹیلایٹ ٹاﺅن کی مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید، 19 زخمی

کوئٹہ، سیٹیلایٹ ٹاﺅن کی مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید، 19 زخمی
January 10, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے سٹیٹلایٹ ٹاﺅن کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید سمیت 15 افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیٹلایٹ ٹاﺅن کی مسجد میں ہونے والے دھاکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کہتے ہیں دہشتگردوں نے اس مسجد کو آسان ٹارگٹ سمجھا ، سکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل منگل کے روز کوئٹہ ہی میں میکانگی روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکہ ہواتھا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے تھے۔