Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک
November 5, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق مشتبہ گاڑی کو اغبرگ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر کارسوار مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کار سے 2 ایس ایم جیز، ایک پسٹل، ہینڈ گرنیڈز برآمدہوئے، لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔