Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا‘ 6 اہلکار شہید

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا‘ 6 اہلکار شہید
January 18, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا۔ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی میں چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر کوئٹہ کا امن خراب کر دیا۔ بزدلانہ کارروائی مارگٹ کے علاقے میں کی گئی جہاں سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم پھٹنے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ جبکہ چھ اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں اورلاشوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا جیسے ہی وین گزری دھماکہ کر دیا گیا۔