Tuesday, April 30, 2024

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک
December 17, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے قریب آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کا کہنا ہے مرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق آواران میں سکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھیں کہ قریبی پہاڑیوں سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو شرپسند مارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔