Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ : سکیورٹی خدشات پر نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند

کوئٹہ : سکیورٹی خدشات پر نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند
November 8, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر نجی تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل جزوی طور پر معطل کر دیا گیا۔ طلباءو طالبات کے لیے یونیورسٹی بسیں بھی نہیں چلائی گئیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔