Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ ، سکیورٹی اداروں کا یونیفارم پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار

کوئٹہ ، سکیورٹی اداروں  کا یونیفارم پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار
March 9, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی نے سکیورٹی اداروں  کی یونیفارم میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے6ملزمان گرفتار  کر لئے ۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ کچلاک کے علاقے میں موجود 2گروہ سکیورٹی فورسز کی یونیفارم استعمال کرکے چوری اور ڈکیتیاں کرتے تھے ، جس پر پولیس اور ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گروہ کے چھ لوگ گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تین عدد ٹی ٹی پستول،ایک نائن ایم ایم ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ایمبولینس اورد یگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ایسا ہی ایک اور گروہ بھی ان دنوں سرگرم ہے جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں امید ہے انہیں بھی جلد قانون کے شکنجے میں لایاجائے گا۔