Saturday, May 11, 2024

کوئٹہ، سول اسپتال ڈائیلائسز یونٹ میں 20 میں سے 19 مشینیں ناکارہ

کوئٹہ، سول اسپتال ڈائیلائسز یونٹ میں 20 میں سے 19 مشینیں ناکارہ
August 13, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے سب سے بڑے سرکاری سول سنڈیمن اسپتال میں سہولیات کا فقدان، سول ہسپتال میں عرصہ دراز سے سول ہسپتال کے شعبہ ڈائیلاسز کے 20 میں سے 19 مشینیں خراب ہوگئیں۔ بلوچستان حکومت کے صحت کے شعبے میں بہتری اور انقلابی اقدامات کے دعوئے ہوا میں اڑ گئے۔ کوئٹہ میں سول اسپتال کے ڈائیلاسز کا شعبہ مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا۔ دارالحکومت کوئٹہ میں واقعہ سول اسپتال کے ڈائیلاسز کا شعبہ مکمل طور پر غیر فعال ہیں، 8 ماہ سے ڈائیلائسز یونٹ میں 20 میں سے 19 مشینیں ناکارہ ہوکر خراب پڑی ہیں۔ سول اسپتال میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کے لئے صرف ایک ہی مشینیں فعال ہے، جس کے باعث اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ غریب مریضوں کو پرائیوٹ ہسپتالوں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سول اسپتال میں آئے مریضوں کا کہنا ہے کہ کے ڈائیلائسز یونٹ میں 20 میں سے 19 ڈائیلائسز مشینں ناکارہ پڑی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، مشینیں نہ ہونے کے باعث در در کی ٹھوکریں کھا کر مایوس لوٹنا پڑ تا ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق کئی مرتبہ سیکرٹری صحت سمیت اعلیٰ حکام کو ڈائیلائسز مشینوں کے حوالے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ عوام نے حکومت کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لیکر اقدامات کرے تاکہ غریب مریضوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔