Monday, May 13, 2024

کوئٹہ ، سول اسپتال میں امراض قلب کے مریض بچوں کیلئے میڈیکل کیمپ

کوئٹہ ، سول اسپتال میں امراض قلب کے مریض بچوں کیلئے میڈیکل کیمپ
April 23, 2019

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے  سول اسپتال میں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا  ، جس میں کراچی کے نجی ہسپتال سے آئے کارڈیک اسپشلسٹ نے بچوں کے معائنہ کیا

ڈاکٹرز کے مطابق ملک بھر میں ہرسال50سے 60ہزار بچے پیدائشی طورپر امراض قلب کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔

کراچی سے آنے والی ٹیم ان بچوں کے معائنے کے بعد انکے علاج و معالجے میں بھی ہر ممکن معاونت اور مدد فراہم کرے گی تاکہ یہ ننھی کلیاں زندگی کی ہر بہار کو محسوس کر سکیں ۔