Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
August 29, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔ مہم کے دوان پانچ سال سے کم عمر 16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر ے پلائے جائیں گے۔ پولیو ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پندرہ اضلاع میں شروع انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 16لاکھ 36 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کی ویکسین پلائے جائیں گے۔ پولیو قطرے پلانے کیلئے تین ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر ٹرانزٹ پوائنٹس بھی تشکیل دیے گئے ہیں جہاں پولیو قطرے پلانے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ پاک افغان سرحد ی گیٹ پر بھی دس سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس‘ ایف سی اور لیویز کے اہلکار پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے تعینات ہو نگے۔