Monday, September 16, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیرمعیاری ادویات کا کاروبار عروج پر

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیرمعیاری ادویات کا کاروبار عروج پر
February 13, 2017
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری ادویات کا کاروبارعروج پر ہے ،80فیصد جعلی ،ناقص اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کابھی انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ادویات کے نام پر زہر فروخت کیا جارہا ہے ڈرگ کوالٹی بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ میں 16سو سے زائد میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ادویات میں 80فیصد جعلی ،غیر معیاری ،اور وارنٹی کے بغیر ہیں  صوبائی حکومت کی جانب سے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تین ماہ میں 100سے زائد کیسز ڈرگ کورٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی میڈیکل اسٹورز پر غیر معیا ری ادویات کی فروخت کا گلہ کرتے نظر آرہے ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمے داری ہے ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔