Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکول کھل گئے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکول کھل گئے
August 1, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔ محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کے تحت صوبے کے سرد علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات آج ختم ہو گئی ہیں۔ کوئٹہ شہر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے تاہم طلباءکی حاضری کا تناسب انتہائی کم جبکہ اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہیں۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تدریس و تدریس کا مکمل آغاز 3 اگست سے باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔ کوئٹہ کے علاوہ زیارت، ژوب، قلعہ سیف اللہ ، مستونگ سمیت صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا۔