Friday, May 10, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری
August 20, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 25اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے ، پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلارہے ہیں ، ورکرز کو قومی فریضہ کی ادائیگی پر 92نیوز سلام پیش کرتا ہے ۔

کوئٹہ  سمیت بلوچستان کے25اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے ، مہم میں کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، ہرنائی، سبی، لورالائی،زیارت ،قلعہ سیف اللہ،بارکھان، موسی خیل سمیت دیگر اضلاع میں شامل ہیں کامیابی سے جاری مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کمر عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے رہے ہیں  ۔ ورکرز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوربچانے کےلئےپولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

جہاں 92 نیوز پولیو ورکرز کی قومی فریضہ کی ادائیگی پر سلام پیش کرتاہے وہیں عوام کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ شہری کہتے کہ پولیو ورکرزکے ساتھ تعاون کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہوگا۔

پولیو مہم کے دوران مہم کے دوران 20 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیاہے ،جبکہ مہم کے دوران مجموعی طورپر8ہزار 242 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔