Friday, April 26, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری
December 17, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران خصوصی طور پر انکاری والدین کو بھی پولیو کی اہمیت کے حوالے آگاہی دی جا رہی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 34 اضلاع میں 5 روز انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی، مہم کے دوران 23لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ذوہیب صدیقی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنائے۔

مہم کے دوران انکاری والدین کو بھی پولیو کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

بلوچستان میں جاری پولیو مہم کے دوران علمائے کرام، قبائلی عمائدین اور سول سائٹی کی جانب سے بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھر کردار ادا کیا جا رہا ہے۔