Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منایا گیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منایا گیا
September 23, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے منایا گیا، جہاں نوجوان مرد وخواتین اوربچوں سمیت ہرعمرکے افراد نے پشتون ثقافت سے مزئن کپڑے زیب تن کئے۔ جبکہ پشتون ثقافتی رقص اتن بھی پیش کیا۔

پشتون کلچر ڈے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںپرجوش انداز میں منایا جارہا ہے، مختلف تقریبات میں شریک شرکاء نے روایتی ملبوسات زیب تن کئے، رنگا رنگ ثقافتی میلے میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص اتن نے بلوچستان یونیورسٹی میں سجی محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کاکہنا ہے کہ پشتون کلچر ڈے منانے کا مقصد امن ومحبت وبھائی چارگی کا پیغا م دینے کےساتھ روایات کو زندہ رکھنا ہے۔

پشتون ثقافتی ملبوسات زین تن کئے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافتی دن کوشیان شان انداز میں مناتی ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی پشتون کلچرڈے کے موقعے پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔