Friday, April 26, 2024

کوئٹہ ، سفید خلیوں کی کمی کے شکار دو بھائی مسیحا کے منتظر

کوئٹہ ، سفید خلیوں کی کمی کے شکار دو بھائی مسیحا کے منتظر
December 13, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی خون کے سفید خلیوں کی کمی کا شکار ہیں  جسکے باعث دونوں انتہائی تکلیف دہ عمل سے گزر رہے ہیں ، علاج کی سکت نہ ہونے کے باعث بچوں کے والد حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کے متقاضی ہیں۔ کو ئٹہ سے تعلق رکھنے والے سمیع اللہ اور احسان اللہ  خون کی ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے باعث یہ نہ  ہی کھیل کود سکتے ہیں اور نہ  ز یادہ دیر تک چل سکتے ہیں ۔ دوسرے بچوں کو کھیلتا دیکھ کر اگر یہ کھیلنے کی کوشش بھی کر یں تو جلد ہی ان کا سانس پھول جاتا ہے اور ناک سے اتنا خون بہتا ہے کہ اسے روکنے کے لئے انہیں انتہائی تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے ۔ خون روکنے کے لئے بچوں کے والدان کی ناک میں پٹیاں بھر کر بند کر تے ہیں ۔ بچوں کے وا لد ان کے علا ج پر خطیر رقم خرچ کر چکے ہیں مگر مز ید علاج کی سکت نہ ہو نے کی وجہ سے اب وہ اللہ کے نیک بندوں سے اپنے معصوم بچوں کی ز ندگیاں بچا نے کی درخواست کر رہے ہیں ۔