Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ سریاب روڈ پر ولجیٹ کے قریب بم دھماکا ، چار افراد زخمی

کوئٹہ سریاب روڈ پر ولجیٹ کے قریب بم دھماکا ، چار افراد زخمی
September 4, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سریاب روڈ پر ولجیٹ کے قریب بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں تین موٹرسائیکلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔