Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ : سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مچھلی اور کڑاہی گوشت کی دکانوں پر کاروبار چمک اٹھا

کوئٹہ : سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مچھلی اور کڑاہی گوشت کی دکانوں پر کاروبار چمک اٹھا
January 13, 2017
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں موسم سرد کیا ہواشہریوں نے تلی ہوئی مچھلی اور کڑاہی گوشت کی دکانوں کو اپنا مسکن بنا لیاجہاں گرما گرم پکوان سے موسم کو انجوائے کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے درجہ حرارت نیچے آتے ہی  شہری جا پہنچے کوئٹہ کی فوڈ اسٹریٹ جہاں کوئی چکن  ،مٹن اور بیف کڑاھی کے مزے لوٹ رہا ہے تو کوئی گرما گرم تیل میں تلی ہوئی مچھلی کو انجوائے کررہا ہے کڑاھی اور مچھلی کے ساتھ تندوری نان تو ذائقے کو مزید منفرد کر دیتا ہے۔ کڑاھی گوشت بنانے والوں کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہوتے ہی گاہکوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں ہر کوئی چاہتا ہے کہ دوستوں یاروں کے ساتھ باہر ہی کھاناکھائےاور اس سے ہمارا بھی کاروبار چمک اٹھتا ہے۔