Friday, April 19, 2024

کوئٹہ: ریلوے ٹریک بم ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ: ریلوے ٹریک بم ناکارہ بنا دیا گیا
March 11, 2017
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں کچلاک ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی پر نصب بم نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بم ناکارہ بنا دیا۔ کوئٹہ میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دوڑیں اس وقت لگ گئیں کہ جب کچلاک کے علاقے میں پٹڑی پر نصب بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پیسنجر کو بھی اسٹیشن پر ہی روک دیا گیا۔ بی ڈی ایس نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد پٹڑی پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم ایک سے 2کلوگرام وزنی تھا تاہم اس کے ساتھ بارود نصب نہیں کیا گیا تھا اور اسے پٹڑی پر نصب کرنے کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا نا تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے چمن پیسنجر کو روانہ کر دیا۔