Friday, April 19, 2024

کوئٹہ : راحیلہ حمید درانی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

کوئٹہ : راحیلہ حمید درانی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب
December 24, 2015
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لئےمقررہ وقت تک راحیلہ  حمید خان درانی نے کاغذات جمع کرائےبلا مقابلہ منتخب ہوئیں تو مفتی گلاب بھی میدان میں اترے ۔ گیارہ بجے تک ن لیگ کے کیمپ میں بے چینی رہی  پھر ایک اعلان ہوا اور راحیلہ درانی ہی اسپیکر قرار پائیں ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے  اسپیکر کے عہدے  کے لئے  کاغذات نامزدگی جمع کرانے  کا وقت دس بجے مقرر  کیا گیا دس بجے تک  صرف مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے بلوچستان اسمبلی  کی  اسپیکر کے لئے کاغذات جمع کرائے  اور  بلا مقابلہ پہلی خاتون ا سپیکر منتخب ہو ئیں۔ لیکن ساڑھے دس بجے   جے یو آئی  ف کے  مفتی گلاب کی انٹری ہوئی انہوں نے ن لیگ کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کی مفتی گلاب نے تاخیر سے آنے کا ملبہ الیکشن عملہ پر ڈال دیا۔ راحیلہ درانی کا بلا مقابلہ انتخاب  خطرے میں پڑ  تا محسوس ہوا  مفتی گلاب کے کاغذات  کی جان پڑتال کا عمل شروع ہوا تو ن لیگ کا کیمپ  بے چینی میں مبتلا ہو گیا گیارہ بجے پریزائیڈنگ آفسر نے آ کر ماحول پر چھائی بے یقینی  کچھ یوں ختم کر دی ۔ آخر کار راحیلہ خان درانی بلوچستان اسمبلی کی بلا مقابلہ  چودھویں اسپیکر  منتخب ہوئیں ۔ اس سے قبل گذشتہ دور حکومت میں بی این پی عوامی کی فوزیہ مری ڈپٹی سپیکر رہ چکی ہیں ۔